پاکستانی جہاز 8کروڑ لیٹر ڈیزل لے کرکراچی پہنچ گیا

کراچی (بیوروچیف) پاکستانی جہاز8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا۔ کے پی ٹی ذرائع نے بتایا کہ کویت سے 8 کروڑ لیٹرز ڈیزل لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، خیر پور جہاز 3 دن پہلے آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنیکے بعد خلیج عمان میں داخل ہوا تھا تاہم آج 3 دن بعد پاکستانی بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں