پاکستانی عمرہ زائرین سعودیہ میں پھنس گئے

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سرین ائیر لائن کے ائیر آپریشن کی معطلی کے باعث سرین ائیرلائن کے ساتھ عمرہ پر جانے والے عازمین سعودی عرب میں پھنس گئے۔فیصل آباد سے عمرہ پر جانے والے31لوگ بھی پھنسے والوں میں شامل ہیں انہوں نے ویڈیو بنا کر وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی ہے۔عمرہ زائرین کاکہناہے کہ چار روز گزر گئے پھنسے ہوئے ہیں،کئی لوگ بزرگ اور بیمار بھی ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہمیں متبادل پرواز سے واپس لایا جائے۔عمرہ زئرین کاکہناہے کہ ہم ریٹرن ٹکٹس لے کر گئے لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں