تاشقند (سپورٹس نیوز) پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی،ایونٹ سعودی عرب میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ رانڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ زیب خان ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔




