پاکستانی ڈراموں میں زیادہ پیسہ اشتہار کرنے میں ملتا ہے’ حیا خان

کراچی (شوبز نیوز) کفیل کی اداکارہ حیا خان کا کہنا ہے کہ میرے نام کو لے کر لوگ ٹرول کرتے ہیں اور بے حیا کہہ دیتے ہیں۔شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حیا خان سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ کمرشل کے دوران کوئی برا تجربہ ہوا جس میں آپ کا دل کیا ہو کہ بس اٹھ کر میں چلی جاں۔جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایک سیٹ سے چلی بھی گئی تھی، کفیل سے پہلے بھی کافی ڈراموں کی آفر آئیں لیکن منع کردیا کیونکہ ایک جیسی کہانی تھی، میں ساس بہو، شادی ہوگئی، گھر کے رشتے، شوہر سے لڑائی ٹائپ ایک جیسے ڈرامے نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ کچھ نیا کرے اور ہم اس ڈر میں کچھ نیا نہیں کرتے کہ لوگ نہیں دیکھیں گے، میرا یہ مسئلہ بھی ہے کہ صحیح سے اردو نہیں پڑھ پاتی، میں پریشان ہوجاتی تھی کہ سیٹ پر جانا ہے تو مما بھی نہیں ہوں گی اب اردو کیسے پڑھوں گی ڈانٹ پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں سے زیادہ پیسہ اشتہار کرنے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں