پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی

کٹھنڈو(سپورٹس نیوز)پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کی ہے، نیپال میں واقع اس چوٹی کی بلندی 8586 میٹر ہے۔سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے ٹاپ پر پہنچے۔ سہیل سخی کی چوٹی پر باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا ۔سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں