پاکستانی کوہ پیما نے بلندترین چوٹی بغیر آکسیجن سر کرلی

گلگت (نامہ نگار) پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080میٹر بلند گیشربرم ون سر کر لی شاہ دولت نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر 8080میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی کو سر کیا ہے۔گلگت سے تعلق رکھنے والے شاہ دولت اتوار کی صبح11بجے گیشر برم ون کے ٹاپ پر پہنچے تھے، گیشربرم ون کے بعد اب شاہ دولت براڈ پیک سر کرنے کی پیش قدمی شروع کریں گے۔واضح رہے کہ شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں