پاکستان آرمی نے نیشنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان آرمی نے نیشنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم رنر اپ رہی اور پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل میچ کے اختتام پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی، محمد شاہد اسلام اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل نبیل احمد رانا نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں