پاکستان آرمی کی ٹیم نے تیکو انڈوچیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے منعقدہ دوسری نیشنل انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز تیکوانڈو چیمپئن شپ وومن اسپورٹس کمپلیکس، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا نے دوسری اور پاکستان واپڈا و صوبہ پنجاب کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اقرار احمد رانا، چیئرمین سپورٹس بورڈ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد تھے۔ ان کے ہمراہ ممتاز بین الاقوامی کوچ ماسٹر سیونگ او چھوئی، سیکریٹری جنرل پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن مرتضی حسن بنگش، سیکرٹری پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید، ڈائریکٹر اسپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی عاطف بھٹی، ڈویژنل صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی جاوید ستار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اسپورٹس واجد علی، ہمایوں ظہیر، محمد فاروق، شاہ زیب نواز جنجوعہ اور حاجی محمد رفیع نے بھی خصوصی شرکت کی۔ریفری کے فرائض قلب عباس، شمائلہ نذیر اور حافظ شہزاد نے انجام دیے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر کی نمائندہ ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور تیکوانڈو جیسے مثبت اور باوقار کھیل کو فروغ دینا ہے۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر تمام متعلقہ ادارے اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں