فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحما ن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا نظام پی ٹی آئی دور میں کئی سالوں تک معاشی طور پر مفلوج رہا مگر لیگی حکومت کے آنے سے اسکی بحالی کا آغاز ہوا،وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کی دانشمندانہ قیادت اور ذمہ داری کو سراہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازنے انتہائی قلیل وقت میں پنجاب کوترقی اورخوشحالی نئی منز لوںکی جانب گامزن کردیاہے ۔جولوگ کر پشن کے الزامات لگارہے ہیں اصل میں انہیں پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت، شفافیت، بہترین طرز حکمرانی اور میرٹ پر کام کی روایت کی وجہ سے آج ملک ترقیوں کی جانب سفرکررہا ہے ۔




