پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شرو ع ہوگئی ۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین بذریعہ نجی کوریئر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہیں جن میں لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مراکز پر ٹکٹس فروخت کیے جارہے ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں