پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز کر دیا گیا پہلی مرتبہ گوادر سے گبد کے بارڈر کے راستے ایران وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی کنسائنمنٹ روانہ کر دی گئی’ ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ ثناء اﷲ ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیاء کے کنسائنمنٹس گوادر’ ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچایا جائے گا اس حوالے سے پہلی باضابطہ کنسائنمنٹ روانہ کر دی گئی ہے ثناء اﷲ ابڑو نے بتایا کہ پہلی برآمدی کھیپ ریفریجرٹریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان تاجکستان کے لیے منجمند گوشت بھیجا گیا ہے پاکستان نے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیاء کے کنسائنمنٹس گوادر کی بندرگاہ سے گیدبارڈر سے ایران کے راسے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچایا جائے گا اس کوریڈور کے فعال ہونے سے پاکستان کی نہ صرف معیشت کی نمو کی رفتار تیز ہو گی بلکہ پاکستانی بندرگاہوں پر رش بھی بڑھ جائے گا انہوں نے بتایا کہ پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا عملی آغاز ٹی آر آئی کے تحت کیا گیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز نے ٹی آئی آر کے طریقہ کار کو مؤثر بناتے ہوئے ٹی آئی آر ٹرانزٹ کے لیے تافتان’ گبد’ سوست’ گوادر اور دیگر اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو فعال کیا ہے پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور پاکستان کی تجارت اور ٹرانزٹ شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا جانے لگا ہے جو نہ صرف برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی نئی جہت دے گا ذرائع کے مطابق ایران کوریڈور کے فعال ہونے سے پاکستان کو سمندری راستوں پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک متبادل اور کم لاگت تجارتی راستہ میسر آئے گا،، پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کا آغاز خوش آئند ہے اس اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی اشیاء کی ٹرانزٹ ممکن بنائی جا سکے گی گوادر پورٹ کے ذریعے تجارتی مال کی کھیپ روانہ کی جا چکی ہے جو پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے قوم کو بہت شدت سے اس دن کا انتظار تھا کہ بلوچستان میں گوادر کے مقام پر گہرے پانیوں کی بندرگاہ معیشت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائے الحمدﷲ گوادر پورٹ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل ہو چکی ہے پوری قوم کی دعا ہے کہ یہ بندرگاہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے اور دنیا کی اہم بندرگاہ بن جائے یہاں سے دنیا بھر میں تجارتی سامان بھیجا اور منگوایا جا سکے گوادر کی بندرگاہ سے ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے کام لیا جا سکے۔




