پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ماہ 2 مرتبہ مدمقابل ہونگی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں رواں ماہ لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 23 اور 26 جون کو شیڈول میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔میچز کی تیاری کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے، پروہاکی لیگ کے شیڈول کے تحت قومی ٹیم9ون کو بیلجیم روانہ ہوگی۔پاکستانی ٹیم 13 جون کو بیلجیم اور 14 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گی، 19 جون کو بیلجیم اور 20 جون کو سپین کے خلاف دوسرا میچ رکھا گیا ہے۔پہلے یہ میچز 16 اور 17 جون کو طے تھے، آخری رانڈ کھیلنے کے لییقومی ٹیم 21 جون کو بیلیجم سے لندن کا سفر کرے گی۔گرین شرٹس 23 جون کو روایتی حریف بھارت کا سامنا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں