پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچز کے فول پروف انتظامات مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ پاکستان سائوتھ افریقہ ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوران فو ل پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹیم کی آمد سے قبل اور رہائش گاہ پہنچنے تک جھنگ روڈ سے سرینا ہوٹل تک روڈ مکمل بند رہے گا،ٹریفک پولیس کی جانب سے پاکستان اور سائوتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری ہے جس کے تحت کینال روڈ، سمندری روڈ، ستیانہ روڈ اور سرگودھا روڈ براستہ جامعہ چشتیہ چوک اور لاری اڈا تمام طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر میچز کے دوران کھلے رہیں گے متبادل روٹس کے طور پر جھنگ روڈ پر جانے والی ٹریفک ڈجکوٹ روڈ اور رحمانیہ روڈ سے بائیں مڑ کر سمندری اور دیگر روڈز کے ذریعے جا سکے گی جبکہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پبلک سروس وہیکلز کو مخصوص اوقات میں سدھار بائی پاس سے روشن والا بائی پاس کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے وہ سمندری و دیگر روڈز کا استعمال کرتے ہوئے شہر کی جانب آ سکے گی راجبا روڈ پر ڈیری فارم موڈ سے بکر منڈی کی جانب تمام ٹریفک جا سکے گی لہذا نشاط سینما اور کوٹھی طاہر شاہ والی سائیڈ سے آنے والی ٹریفک راجباہ روڈ سے بکر منڈی کی جانب جا سکے گی اسی طرح عیدگاہ چوک سے کوتوالی چوک کی جانب ٹریفک کی ڈائیورشن کی صورت میں جناح کالونی سے نشاط سینما سے بکر منڈی کی جانب ٹریفک جا سکے گی جنرل ٹریفک پارکنگ ایریاز شائقین کرکٹ کے لیے تین جگہوں پر مختص کر دیئے گئے ہیں جس میں جیل روڈ پر زرعی یونیورسٹی کا نیزہ بازی گرائونڈ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بالکل قریب دھوبی گھاٹ گرائونڈ اور ہلال احمر یا جی ٹی ایس چوک کے درمیان ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا گرائونڈمیسر ہوگا جہاں پر ہر طرح کی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد شائقین کو فری شٹل سروس کے ذریعے اقبال سٹیڈیم لے جایا جائے گا اور اسی طرح سے وہاں سے واپس لا کر گاڑیوں تک پہنچایا جائے گا شہری کسی بھی قسم کی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں