راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام6بجے شروع ہوگا۔کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شانداراننگز کی بدولت جمعے کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میںسری لنکا کو چار وکٹوں ہرایا تھا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز اسکور کیے تھے جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں پہلے پورے کر لیے تھے۔




