پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدوں کی بہت اہمیت ہے ،چوہدری محمود احمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہم پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام عالم اسلام کے اتحا واتفاق اور دفاع کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہیں’ اس دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین الشریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہوگئی جو ہر پاکستانی کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکاء سے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمود احمد ‘ صدر حاجی مرزا عبداللہ ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری شکور گجر نے کیا’ اجلاس کے مہمان خصوصی آصف صغیر ڈسٹری بیوٹرانفینکس پنجاب تھے’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے ‘وائس چیئرمین چوہدری ظفر اقبال’ سینئر نائب صدر ملک انوارالرحمن’ چوہدری شفیق’ فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ ناظم حسین شاہ’ نائب صدر مرزا ذوالفقار’ احمد رحمان کے علاوہ ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ چوہدری محمود احمد ‘ حاجی مرزا عبداللہ ‘چوہدری شکور گجر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودیہ کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ثابت ہوگا’انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی و انقلابی دفاعی معاہدے کو اُمت مسلمہ کیلئے خوش بختی، اتحاد اور طاقت کی روشن نوید قرار دیتے ہیں اوران دونوں ممالک کا اتحاد ناقابل شکست ہے ‘ ہم ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ الحرمین الشریفین کے تقدس اور اُمت مسلمہ کیلئے یہ تعلقات بے لوث اخلاص کی نشانی ہیں’ یہ تاریخی و انقلابی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد اور دشمنان اسلام کے خلاف ایک غیر متزلزل پیغام ہے’ سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق ایمان وحدت اور دینی اخوت کی مشترکہ تقدیر کا آئینہ دار ہے’ مقررین نے زور دیا کہ وزیراعظم دوست ممالک کے دوروں کے ذریعے باہمی اعتماد کے رشتہ کو بھی ضرورمضبوط بنائیں لیکن ملک کے اندر سیاسی اور خودانحصاری پر مبنی معاشی استحکام لانے کے لیے بھی اقدامات کریں’ اس موقع پر مہمان خصوصی آصف صغیر ڈسٹری بیوٹرانفینکس پنجاب نے ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آپ جتنی زیادہ ہماری پروڈکٹ انفینکس موبائل سیل کریں گے ہم اسی قدر آپ سے تعاون کریں گے’ اس موقع پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے مری ٹوور کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں