پاکستان اور قطرسے رابطے برقرار ہیں،اسماعیل بقائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اورقطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دبا کے تحت فیصلے کرے، ایم او یو کی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے حل کیلئے تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایم او یو کی خلاف ورزی کے باعث ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ عمان کیساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،عمان اور ایران بحری آمدورفت کے طریقہ کارپرکام کررہے ہیں،ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دبا کے تحت فیصلے کرے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی ثابت قدمی نیدشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا،ایران پاکستان اور قطر کیساتھ رابطہ جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان اور قطر موجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت میں نام نہاد 60 روزہ ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں