فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈر ز و نگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے پاکستان کیخلاف بھارتی وزیرا عظم کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیا ن المرصوص میں بھارتی تیارے گراکر اس کے غرورکوخاک میں ملا دیا۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی ، دفا عی اور سیاسی کامیابیوں نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔آج دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار، باوقار اور اہم ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، جبکہ عالمی قوتیں تنازعات کے حل، امن مذاکرات اور سفارتی پیشرفت کے لیے پاکستان سے رابطے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت کو دنیا سے مٹانے کی دھمکی جنون کی انتہا ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گاعوام اور افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔




