اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جو 2025 سے 2027 تک اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی مرکزی ایگزیکٹو کابینہ کے سربراہ میاں محمد شکیل نے اعلان کیا کہ نئی کابینہ کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے اور تمام عہدیداران پاکستانی کمیونٹی اور بز نس کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر: رحیم شاہ نائب صدر: محمد کاظم جنرل سیکرٹری: میاں صغیر احمد کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں پرچیئرمین مدثر علی چیمہ (تمغہ امتیاز) وائس چیئرمین صابر خان خٹک شامل ہیں نئی کابینہ کے عہدیداران نے اپنے بیانات میں کہا کہ وہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پاکستان و کوریا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کریں گیواضح رہے کہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا، پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہے جو نہ صرف کاروباری شعبے کے فروغ بلکہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔




