راولپنڈی (بیورو چیف)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور، پاک پتن، لاہور کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17جولائی 2026سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق 257اپ بلھے شاہ پسنجر ٹرین پاک پتن سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر کوٹ لکھپت، جیا بگا، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچے گی۔بلھے شاہ 258ڈان لاہور سے شام 4 بجے روانہ ہو کر رات 9بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ پسنجر ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔




