پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ووائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری کے حالات میں مقامی طور پر سرمایہ کاری نہیں ہوتی تو بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیسے آئے گی ، پانچ اگست کے اعلان کی وجہ سے تذبذب کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔کاروباری برادری کی اپیل ہے کہ کسی تحریک کی بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے اور مسائل کا حل نکالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے معیشت میں سکت آئی ہے اگر دوبارہ سیاسی افرا تفری پیدا کی گئی تو عوام کے لئے مشکلات پید ا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں