پاکستان عوامی تحریک کو مزید فعال اور منظم بنانے میں اہم کردار اداکرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نومنتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل میاں کاشف محمودکے اعزاز میں ایک خصو صی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانہ میں ڈویثرنل ناظمTMQمیاں سہیل مقصود،ڈویثرنل جنرل سیکرٹریPATرانا رب نوازانجم،سیدحمایت رسول شاہ،محمدارشدمغل،حافظ سرفرازاحمد، زاہد اقبال طاہر،ملک سرفرازقادری،خالدرفیق سندھو ، غلام محمدقادری،مون چیمہ،چوہدری سہیل شوکت ، میاں ساجدحسین،چوہدری مسعودمحسن، حافظ محمود الحسن،میاں ظہورانور،دلبرحسین اعوان، غلام مصطفی ڈوگر،میاں محمدفیاض ودیگرضلعی وتحصیلی عہدیدارا ن نے شرکت کی۔ ظہرانے سے ڈویثر نل ناظم TMQ میاں سہیل مقصود،ڈویثرنل جنرل سیکرٹری PATرانا رب نوازانجم نے میاں کاشف محمودکومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کو مزید فعال اور منظم بنانے میںاہم کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ تنظیمی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ موثر انداز میں پہنچے گا۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے تحفظ اور شعور کی بیداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔میاں کاشف محمود نے اپنے خطاب میں ڈویثرنل ناظم TMQ میاں سہیل مقصودکاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں