پاکستان فضائی حدود کی بندش،بھارتی ائیر لائنز کو2.3ارب ڈالر کا نقصان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو بڑا دھچکاپہنچ گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبلکے مطابق ایئر انڈیا کو مالی سال کے دوران تقریباً 2.3ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا،پاکستانی فضائی حدودکی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہواہے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثرہوئی ہیں۔ فلائٹ گلوبلکے مطابق مودی کا جنگی جنون میدان جنگ میں ہزیمت کے ساتھ ساتھ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بھی بہت مہنگا پڑرہاہے اور2025 میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،ایئر انڈیا کو31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریبا 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا۔ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دے دیا،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا،امریکہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھاو نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیے ہیں،بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں،بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں