پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں آپریشن

کراچی(بیورو چیف)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کے دوران کھلے سمندر سے 500 کلوگرام سے زائد چرس، کرسٹل آئس (میٹھ ایمفیٹامین) اور شراب برآمد کرلی، منشیات کی مجموعی مالیت ایک ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان نیوی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کورڈینیشن سینٹر اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ایک اہم مشترکہ میری ٹائم اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن مکمل کیا، نگرانی اور مربوط میری ٹائم گشت کے دوران ایک غیر ریاستی کشتی کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی جس میں 500 کلوگرام سے زائد چرس اور کرسٹل آئس (میٹھ ایمفیٹامین) برآمد ہوئی۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی شراب بھی برآمد کی گئی جو کہ غیرقانونی ترسیل کیلئے چھپائی گئی تھی۔اس کامیاب آپریشن کا سہرا بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں کوآرڈینیشن اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کوجاتا ہے، برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت ایک ارب پاکستانی روپے سیزائد بتائی گئی ہیجو کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کیلیے بڑا دھچکہ ہے۔تمام ضبط شدہ اشیاء کو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول (سندھ) کے حوالے کردیا گیا تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے، یہ آپریشن پاکستان کی میری ٹائم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مضبوط تعاون اور ہم آہنگی کا مظہر ہے اور اسمگلنگ کیخلاف عزم، قومی سمندری حدود کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں