پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی مکمل چھان بین کا حکم دیدیا گیا۔ مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ اور تصدیق کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی کارڈ کے حامل افغان شہریو ں سے پوچھ گچھ اور ان کے ریکارڈ کی تصدیق کی جائے ۔ وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈز کو بلاک کرنے اور تصدیق کا عمل بھی تیز کر دیا ہے ۔ایس ایچ اوز کے لئے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افغان باشندوں کے ریکارڈ کی بیک ٹریکنگ یقینی بنائی جائے ۔ متعلقہ حدود میں مقیم ویزا ہولڈر افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت ۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قانونی ویزا پر موجود افغان شہریوں کی میپنگ کے ذمہ دار ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں