پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں بلند ترین ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین مہرمحمدفاروق منگن ایڈوو کیٹ نے کہاہے کہ ان کی جماعت پٹرول ، ڈیزل اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتی ہے۔ ایران۔امریکہ جنگ کے بعد خطے کے بیشتر ممالک نے اپنے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی، مگر پاکستان میں تمام معاشی بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر ڈال دیا گیا۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریبا 414 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جو خطے میں بلند ترین قیمتوں میں شمار ہوتی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں حالیہ بحران کے باوجود صرف 3 بھارتی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ بنگلہ دیش نے محدود اضافے اور حکومتی ریلیف اقدامات اختیار کئے انہوں نے کہاکہ اگر ہمسایہ ممالک اپنے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں تو پاکستان میں مسلسل مہنگائی، اضافی ٹیکس اور پٹرول بم کیوں گرائے جا رہے ہیں؟-غریب عوام عالمی جنگوں اور حکومتی نااہلی کی قیمت ادا نہیں کر سکتے۔عوامی جسٹس پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں