پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی ہے’ علامہ طاہر اشرفی

لاہور( بیوروچیف) پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی، یہ بڑا اعزاز ہے۔محرم الحرام کے حوالے سے بین المسالک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی امن کمیٹی، حکومت اور عوام جاگتے رہیں، محرم کو پرامن منائیں، مشکوک سرگرمی فوری رپورٹ کریں، اسرائیل، بھارت محرم میں بدامنی کے لیے سوشل میڈیا پر کروڑوں ڈالر لگا رہے ہیں، بھارت کے پاس بدامنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری پوسٹ سے گریز کریں، قربانی سے محرم تک ہر چیز کو متنازعہ بنانے کی مہم چل رہی ہے، اپنا مسلک چھوڑو نہیں، دوسرے کو چھیڑو نہیں، مسجد آنے والے کو ہاتھ دیکھے بغیر نماز پڑھنے دو، محرم وحدت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین ، غزہ میں بچوں کے پاس صاف پانی، دودھ، کھانا نہیں،ڈرون حملوں سے عورتوں، بچوں کو شہید کرتے ہیں،جہاد وہ ہے جو نبی ۖ نے بتایا اور بدر، خیبر، کربلا والوں نے کیا، جہاد کے نام پر بے گناہوں کا قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ان کی جائز بات سنیں،آزاد کشمیر کا مسئلہ پہلے کبھی اس طرح اجاگر نہیں ہوا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر 22 بار ذکر کیا،دشمن یزیدی کردار نبھاتا ہے، وحدت توڑ کر لڑانا چاہتا ہے مگر ناکام ہو رہا ہے، معرکہ حق کے بعد اللہ نے پاکستان کو عزت دی۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی امن کمیٹی، وفاقی و صوبائی حکومت اور عوام کو کہیں گے جاگتے رہیں،مشکوک سرگرمیاں دیکھتے ہی متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں