پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی۔پاکستان نے 1,200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے کافی پہلے ادا کردیا یہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔اس کے ساتھ مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 5,920+ارب روپے یعنی 6,000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔قرض ادا کرنے کی رفتار بھی نمایاں ہے: مالی سال 2025: 1,800 ارب روپے قبل از وقت ادا کیے ۔ مالی سال 2026: 2,900 ارب روپے 62 فیصد زیادہ ادا کیے ۔مالی سال 2027 مزید 1,200 ارب روپے اب تک ادا کردیے ۔یہ فعال قرض مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے قرض اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دبا کم، سرکاری مالیات مضبوط اور معیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش ہے ۔ تقریباً 6,000 ارب روپے کا قرض مقررہ وقت آنے سے پہلے ہی ادا کرکے مثال قائم کی ہے ۔ مکمل تفصیل اور قبل از وقت ادائیگیوں کا سفر: یہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے، جو اس سے پہلے کے 1,133 ارب روپے کے سب سے بڑی ادائیگی سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے بعد قبل از وقت ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 5,920+ ارب روپے ہوگیا ہے۔اب تک قبل از وقت قرض ادائیگیوں کی تفصیل:’ اکتوبر 2024 . 826 ارب روپے’ نومبر 2024 . 200 ارب روپے’ مارچ 2025 . 273 ارب روپے’ جون 2025 . 500 ارب روپے’ اگست 2025 . 1,133 ارب روپے’ نومبر 2025 . 122 ارب روپے’ دسمبر 2025 . 494 ارب روپے ‘ جنوری 2026 . 300 ارب روپے’ اپریل 2026 . 595 ارب روپے’ مئی 2026 . 279 ارب روپے ۔ | اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت ادائیگی اب تک مجموعی طور پر 5,920+ ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جاچکا ہے۔ اس رفتار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2025 میں 1,800 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کیا گیا، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ رقم بڑھ کر 2,900 ارب روپے ہوگئی . 62 فیصد زیادہ مالی سال 2027 میں اب تک مزید 1,200 ارب روپے قبل از وقت ادا کیے جاچکے ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان کی قرض مینجمنٹ میں ایک بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے . بہتر مالی گنجائش کو استعمال کرتے ہوئے قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کرنا، دوبارہ قرض لینے اور ایک ساتھ ادائیگی کے خطرات کم کرنا، مستقبل میں قرضوں پر سود اور ادائیگیوں کا دبا گھٹانا، اور مجموعی سرکاری قرض کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانا۔ قرض کا بوجھ کم۔ مستقبل کی ادائیگیوں کا دبا کم۔ سرکاری مالیات مضبوط۔ معیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش۔ وزارتِ خزانہ و محصولات اب صرف قرضوں کی مدت پوری ہونے کا انتظام نہیں کررہا بلکہ اپنی مجموعی سرکاری مالی پوزیشن اور قرض کی پائیداری کو فعال طور پر مضبوط کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں