پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی 2پلیئرز ٹریننگ کیلئے جاپان پہنچ گئیں

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان پہنچ گئیں، صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید جاپان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بیس بال ٹریننگ میں شرکت کریں گی۔صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید کی اس ٹریننگ کا مقصد تجربہ کار کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر صائقہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں جاپان کے کوچز سے سیکھنے اور اپنا تجربہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔مدیحہ رشید نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی میرا مقصد اپنی اسکلز کو بہتر کرکے پاکستان بیس بال کو فروغ دینا ہے۔یاد میں رہے کہ صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں