پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہونے لگا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا تاہم پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نظر ہورہا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا قرآن نے سود لینے سے منع کیا تاہم پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا ہے، سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس کے دوران سود سے متعلق قرآن کی آیات بھی پڑھ دیں۔سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیٹرول کی اسمگلنگ پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اسمگل کرکے لانا بہت مشکل کام ہے، کون اتنا مشکل کام کرنا چاہیگا، اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کیا جاتا ہے۔دنیش کمار بولے جو ایران کے بارڈر سے پیٹرول لاتے ہیں وہ کن مشکلات سے گزرتے ہیں، دنیش کمار نے زور دیاکہ حکومت ایران سے پیٹرول لانے کو لیگل کرلے۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ روک دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں