فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد خاں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ ملاقات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی سے پر ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بھارت کا خطے کا ٹھیکیدار بنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ خطے میں امن کے حوالہ سے پاکستان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ حالیہ دنوں میں مسئلہ کشمیر بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے۔ پاکستانی قوم متحد اور دشمن کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جی سیون اجلاس کے دوران امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات نہیں کی جو بھارت کی سفارتی ناکامی کا واضح اشارہ ہے۔ اس کے برعکس فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار اب دنیا تسلیم کر رہی ہے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اسرائیل کشیدگی اور غزہ کی صورتحال جیسے نازک معاملات پر نہایت مدیر اور بصیرت سے گفتگو کی۔




