پاکستان کا دفاع نواز شریف نے ناقابل تسخیر بنایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کی بھاگ ڈور اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور بھارت کے مقابلے میں اقوام عالم نے پاکستان کے اصولی اور دو ٹوک موقف کو تسلیم کیا ہے ، پاکستان کا دفاع قائد نواز شریف نے ناقابل تسخیر بنایا جس کا ثبوت پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں