پاکستان کا سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن

اسلام آباد(بیورو چیف) پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آج پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے100ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔اعلامیے کے این ڈی ایم اے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ اسپتال بھی بھجوائے گا اور پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں طوفان دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہیکہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں