کراچی (بیوروچیف) ڈیٹا والٹ پاکستان نے کراچی میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت (AI)پر مبنی ڈیٹا سینٹر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے جو کہ ایک انقلابی اقدام ہے اور ملک میں AIکی ترقی، نفاذ اور توسیع کے طریقے کو بدل کر رکھ دے گا۔یہ جدید ترین سہولت پاکستان کے AIایکو سسٹم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو اسٹارٹ اپس، محققین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے لیے شاندار انفرااسٹرکچر فراہم کرتی ہے۔ ہائی پرفارمنس GPUکمپیوٹنگ سے لے کر محفوظ کلاڈ ماحول تک، ڈیٹا والٹ اب ملک میں ہی صاف توانائی سے چلنے والے نظام اور خود مختار انفرااسٹرکچر کے ساتھ جدید AIجدت کی راہ ہموار کر رہا ہے ۔ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی نے کہا:”ہم نے صرف ایک ڈیٹا سینٹر نہیں بنایا، ہم نے پاکستان کے AIمستقبل کے لیے ایک لانچ پیڈ تیار کیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مقامی جدت پسندوں کو وہ وسائل اور اعتماد دیا جائے جس کی بنیاد پربغیر کسی غیر ملکی پلیٹ فارم پر انحصار کیے وہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کر سکیں ۔ یہ خود انحصاری، خودمختاری، اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی بات ہے۔”




