پاکستان کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹس کیلئے نئے فریم ورک کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹس کیلئے نئے فریم ورک کا اعلان کردیا گیا، 2026 سے نیا سنٹرل کنٹریکٹ سسٹم نافذ العمل ہوگا۔ پرانے اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری ماڈل کے خاتمے کی تجویز پیش کردی گئی۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی درجہ بندی کارکردگی اور وابستگی کی بنیاد پر ہوگی، ٹیسٹ کرکٹ کے تحفظ اور فروغ کو مرکزی حیثیت دے دی گئی۔ اس کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے واضح اور قابلِ فہم ترقی کا راستہ متعارف، سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت ضروری قرار دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں فعال کردار سنٹرل کنٹریکٹ کی بنیادی شرط ہوگی، کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو اضافی انعامات اور مراعات ملیں گی۔ اس کے علاوہ نئے فریم ورک میں پانچ مختلف فارمیٹ ٹریکس متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ریڈ بال کرکٹ اور ٹیسٹ سپیشلسٹس کے تحفظ کیلئے الگ راستہ مقرر کردیا گیا، فرنچائز کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں کیلئے بھی الگ درجہ بندی کا نظام، قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے کی کوشش۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی وابستگی اور دستیابی کو درجہ بندی میں اہمیت دی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ فریم ورک میں جوابدہی کے اصول کو شامل کر لیا گیا۔ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان فیصلوں کی وجوہات واضح ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں