پاکستان کرکٹ میں انڈیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا’عرفان پٹھان

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی آل رانڈر عرفان پٹھان نے کرارا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ایسے ہی ہے جیسے زمین اور آسمان ہوتے ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو پھر سے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی ہے، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔اکثر و بیشتر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹر نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ کو زمین سے تشبیح دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ ایسے ہی ہیں جیسے آسمان اور زمین ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں