پاکستان کسی بھی طرح بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا

سرگودھا (بیو رو چیف) پاکستان کسی بھی طرح کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا نوجوان نسل کو مختلف برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے گرائو نڈ آباد کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو اس وقت تک تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت نہ دے جب تک اس تعلیمی ادارے میں بچوں کیلئے کھیل کا گرائونڈ مختص نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالا جیسے پروگرام کرنے چاہئیں اس سے سپیشل بچوں کو اپنی محرومیو ں کے احساس سے نجات ملے گی متین احمد قریشی نے کہا کہ سپیشل بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہ صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں