فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انتظامی کمیٹی جامع مسجد نور کے زیر اہتمام طارق آبادمیں سالانہ عظیم الشان سیدنا حضرت حسین ابن علی کانفرنس کا انعقاد فلاح کار چوہدری شوکت علی گوجر میزبان علماء مشائخ ائمہ خطباء معززین شہر کی بھر پور شرکت مہمان خصوصی صاحبزادہ سید برہان حیدر شاہ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں علماء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں نرم دلی ‘تحمل ‘برداشت ‘قومی ملی یگانگت کو فروغ دیں امہ کا ٹوٹا ہوا تعلق قرآن سے جوڑیں ۔ امن اتحاد سے بھائی چارہ کو ہر مسلمان اپنا شعار بنائے تاکہ اتحاد عظمت رفتہ ملے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات پر ریاستی نظم کارروائی کرے ۔ سیدنا حضرت امام حسین کی تعلیمات و ارشادات رہتی دنیا تک مینارہ نور سر چشمہ ہدایت ہیں ضرورت اس پر عمل کیا جائے صاحبزادہ برہان حیدر شاہ نے کہا کہ خلفاء راشدین اصحاب النبی ۖ کی تکریم لازم آل رسول پاک ۖ کی مودت اساس دین ہے خاندان نبوت ۖ کا ایثار غلبہ دین کی جدوجہد کے چرچے ترانے تاقیامت گونجتے رہیں گے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تاقیامت قائم رہے گا استحکام پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اختتام پرملک و قوم کی ترقی خوشحالی ارض کشمیر و فلسطین کی آزادی مرحومین امہ شہداء کی بلندی درجات و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 14اگست یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کا عزم کیا گیا ۔ صاحبزادہ سیدممتا زحسین شاہ ‘قاری واجد علی نعیمی ‘مرزا محمد اکرم ‘محمد خاور عظیم’ پیر محمد صدیق الرحمن ‘قاری محمد نوید و دیگر معززین نے شرکاء کانفرنس کا خیر مقدم کیا ۔




