پاکستان کو ون ڈے میں موثر بیٹنگ کی ضرورت ہے’ مائیک ہیسن

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مڈل اوورز میں زیادہ موثر بیٹنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ پر مسلسل کام جاری ہے کیونکہ ہمارا ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ تیار کرنا ہے۔مائیک ہیسن نے بتایا کہ حالیہ وائٹ بال کیمپ نے نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کیا، نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے، لیکن انہیں مزید محنت اور وقت درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں