اردن (سپورٹس نیوز) ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ کی مائنس 52کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیکہ نور سعودی عرب کی پلیئر کو زیر نہ کر سکیں۔ملیکہ نور کو فائنل میں سعودی جوڈو کاز سے شکست ہوئی اور وہ سلور میڈل کی حقدار بنی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ملیکہ نور نے3ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔




