پاکستان کے حصول کیلئے بزرگوں نے قربانیاں دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14اگست قوم کیلئے تجدید عہد وفا کا دن ہوتاہے جو لوگ اس روز ماں دھرتی سے محبت کی بجائے خون خرابہ ،احتجاج اور فساد کی بات کریں وہ محبت وطن کیسے ہوسکتے ہیں14اگست کو PTIکی جانب سے احتجاج وطن سے بغض عناد اوردشمنی کی بدترین مثال ہوگی اور قوم کسی صورت اس طرح کی منفی حرکت کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کو ازلی دشمن بھارت کیخلاف حالیہ جنگ میںتاریخی فتح کے طورپرمنانے کیلئے پوری قوم بھرپورتیاریاں کررہی ہے اور وطن کا بچہ بچہ ماں دھرتی پر قربان ہونے کو اپنی سعادت اور خوش بختی سمجھتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں