پاکستان کے کردار کی ہر سطح پر عزت کی جارہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کردارپرہرسطح پرعزت کی جارہی ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جنگ بندی کے لیے مثبت سوچ کودنیابھر میں سراہا جارہاہے-انہوں نے کہاکہاسلام آباد امن مذاکرات پاکستان کی کامیابی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا- آج کئی ممالک پاکستان اورایران جت ساتھ ہیں ایران اور امریکہ کے درمیان 40سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے جسکا دروازہ کھولنے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے پاکستان دنیا کے معاملات سلجھا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہوا، پاکستانی قیادت کی وجہ سے مسلم دنیا کو آپس میں لڑوانے کی سازش ناکام ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں