پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونیوالی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کر دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون نے گزشتہ روز فرانس کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔صدر میکرون نے طے شدہ 2030کے منصوبے سے 3سال قبل ہی 2027تک دفاعی اخراجات دگنے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2017میں فوجی بجٹ 32ارب یورو تھا جو 2027تک بڑھا کر 64ارب یورو کر دیا جائیگا۔فرانسیسی صدر نے عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر میکرون نے عالمی منظر نامے میں پاکستان بھارت جنگ کا بھی ذکر کیا۔




