پاک سعودیہ معاہدہ سے عالم کفر کی نیندیں حرام ہو گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم اور تاجر رہنما اصغرعلی باجوہ نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد عالم کفر کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر ، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت پاکستانی قوم دلی مبارکباد کے مستحق ہیں پاک سعودیہ معاہدہ آنیوالے دنوں میں قومی ترقی اور اتحاد امت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاحرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کو ملنا پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر مقام ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ عوامی امنگوں، سفارتی، دفاعی اور قومی تاریخ میں ایک عظیم کامیابی ہے جس سے پوری امت مسلمہ کے مابین اتحاد کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ معاہدہ سے پوری مسلم دنیا کو بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھی ایک پیغام جائے گا جو فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ مسلم اور عرب دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عرب اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور پاکستان اور سعودی عرب کے ہمسایہ ملکوں کی طر ف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کے امکانات کی بھی روک تھام ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں