پاک فوج کی افغانستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،FCجوانوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغان خوراجی پشاور کے مضافات تک ایک بار پھر پہنچ گئے’ تین روز پہلے پشاور چیک پوسٹ فتنہ الخوراج کی طرف سے FC کے 6جوانوں کی شہادت اور 7اہلکاروں کے اغواء کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور افغانستان کے صوبوں پکتیا خوست کنٹر میں فضائی کارروائی کی گئی اور درست ٹھکانوں پر حملہ کر کے مولوی عبداﷲ چیف دہشتگرد کو 26 دیگر ساتھیوں سمیت مار دیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے حملے دو روز میں کئے گئے اس کے بعد پاک افغان بارڈر پر بھی کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے پاکستانی فورسز نے توپوں کے ذریعے گولہ باری کر کے افغانیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے چند دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں