فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میا ں ریاض شاہد،مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل از طور اور سینئررہنمائوں نے مظفر آباد ان کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میںپاک فوج کے افسروںجوانوں اور عملے کے ارکان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے اپنے تعزیتی بیان میں شہداء کے درجات کی بلندی ، مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء نے اپنے لہو سے تاریخ کے اوراق روشن کرتے ہوئے اپنا آج ہمارے روشن مستقبل کیلئے قربان کردیا اور سلام عقیدت ہے جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میا ں ریاض شاہدنے ملتان سے سیر کی غرض سے مری آنے والے سیاحوں کی گاڑی کو آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 قیمتی جانوں کے ضیاع اور13فراد کے جھلسنے پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا سینئررہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ،ملک عباس اشرف ، مر زامظہر صدیق بیگ ، اعجازاحمد چوہدری چوہدری شاہد ندیم ، میاںاشرف مٹھو،ملک والفقار علی ، حاجی ملک اسلم ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ ،چوہدری ارشد گجر، حاجی شمشاد ،رائو ہاشم، ، چوہدر ی اشرف گجر ، ملک عبدالواہاب ، حاجی خالد محمود صدیقی ،لالہ معین شیخ ، مرزا محمدافضل مغل ، شوکت اللہ غلام نبی بٹ ، عبدالقیوم انور، حاجی بشارت ، سردار بلال ڈوگر،عمران علی خان ، چوہدری محمد اسلم ،چوہدری محمد اکرم، مرزامحمداکرم ،چوہدری عظمت علی ، ملک محمد افضل ، میاں ممون رشید ، عمران مجید ملک ، چوہدری عبدالرحمن نے بھی مظفر آباد ان کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ میںپاک فوج کے افسروںجوانوں اور عملے کے ارکان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔




