لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن کیب سروسز اور رکشوں میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب نہ کرانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں توسیع کرتے ہوئے 10جولائی تک مہلت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رکشہ یونینز، آن لائن کیب سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام گاڑیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کروا لیں، بصورت دیگر 10جولائی کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے گا۔متعلقہ ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ مقررہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ بعد ازاں کارروائی سے بچا جا سکے۔




