پبلک پوائنٹس پر لگے سائن بورڈ شہریوں کیلئے خطرہ ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی28 گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ ایک طرف حکومتی ادارے طوفانی بارشوں کی پشین گوئی کررہے ہیں تو دوسری طرف شہر کی مین شاہراہوں، رہائشی عمارتوں اور پبلک پوائنٹس پر لگے خطرناک سائن بورڈز شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے۔ جبکہ پی ایچ اے حکام سائن بورڈز کواتروانے میں ناکامی کا شکار ہیں۔آندھی اور موسمی صوتحال کی خرابی کی وجہ سے سائن بورڈز گرنے کی وجہ سے جان لیوا حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود پی ایچ اے حکام انہیں ختم کروانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔چندسال قبل پی ایچ اے کی جانب سے غیرقانونی سائن بورڈز کو اتروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن سائن بورڈز کو اتارنے کی بجائے آدھا ادھورا کام چھوڑ دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں