کالاشاہ کاکو(نامہ نگار )مریدکے کے محلہ حدوکے میں ایک ہفتہ قبل ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ آیت فاطمہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ان کی والدہ مہک اور 12 سالہ بھائی عالیان بھی شامل ہیں مریدکے انسائٹ کے مطابق، سات روز قبل گھر میں گیس سلنڈر کے زور دار دھماکے سے دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا۔ حادثے میں گھر کے افراد اور ایک پڑوسی شدید جھلس کر زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشویش ناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیالواحقین کے مطابق، مہک، عالیان اور آیت فاطمہ کی میتیں ان کے ننھیال کے حوالے کردی گئی ہیں، جہاں تدفین کی جائے گی پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق، خاندان کا پانچ سالہ بچہ علی ثمر بھی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔




