منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام۔دوکانداروں کے اپنے ریٹس سرکاری ر یٹس لسٹوں تک محدود شہری لٹنے پر مجبور۔منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد اور گرد ونواح کے سینکڑوں دیہاتوں میں مصنوعی گراں فروشوں نے ات مچا رکھی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات رکھنے والے افسران محض اپنے دفاتر تک محدود ہیں افسران کو گراں فروشی پر جرمانے کے ٹارگٹ افسران تاجروں تنظیموں سے مل کر پورے کر لیتے ہیں اور اس طرح دوکانداروں کوگراں فروشی مزید کھلی چھٹی مل جاتی ہے اشیائے خورد نوش پر من مانے ریٹس وصول کئے جا رہے ہیں اگر کسی چیز کی قیمت دو روپے بڑھتی ہے تو دوکاندار دس روپے بڑھا دیتے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کے باعث اشیائے خورد نوش کے سرکاری ریٹس صرف مارکیٹ کمیٹی کی لسٹوں تک یا افسران کے بیانات تک محدود ہیں محمد جاوید علی احمد حسن علی اور محمد اختر سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر تحصیل بھر میں جاری مصنوعی گراں فروشی کے خلاف موثر اقدامات عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ تحصیل منچن آباد میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل بنائیں




