پرائیویسی خلاف ورزی پر گوگل کو425ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کے بعد امریکی عدالت نے گوگل کو 425ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ گوگل کیخلاف مقدمہ سان فرانسسکو فیڈرل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا ، گوگل پر8سال تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا الزام ہے ، صارفین نے 31ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔الزام ثابت ہونے پر جیوری نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ، فیصلہ ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز کی خلاف ورزی پر سنایا گیا۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل ارجنٹینا میںایک شہری کی نامناسب تصویر بنانے پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ارجنٹینا کی ایک عدالت نے گوکل کو ایک شہری (جو پیشے کے اعتبار سے ایک پولیس افسر ہے) کو تقریبا 12 ہزار 500 امریکی ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گوگل اسٹریٹ ویو کیمرہ نے سال 2015 میں پولیس افسر کے گھر کے صحن میں تصویر بنائی تھی، جب وہ اپنے گھر کے احاطے میں برہنہ حالت میں موجود تھا۔ جس پر شہری نے گوگل اور چند میڈیا اداروں کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں